وزیر اعظم مودی کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے وجے راگھون نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر ضرور آئے گی اور اس کیلئے ہمیں ابھی سے تیاری رکھنی ہوگی ۔ حالانکہ یہ کب آۓ گی اس کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا ، وجے راگھون نے کہا کہ نیا اسٹرین بھی اروریجنل وائرس کی طرح ہی انفیکشن پیدا کررہا ہے ، اس میں انفیکشن کی نئی طرح کی صلاحیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ویریئنٹ کے خلاف ویکسین کارگر ہیں ۔