نظام آباد :2؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکل انسپکٹر کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کرتے ہوئے کاماریڈی سی سی ایس سرکل انسپکٹر مستان علی کو مہیلا پولیس اسٹیشن سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ۔ نظام آباد کمشنر یٹ کے ایس بی میں کام کرنے والے اشوک ریڈی کو بودھن ٹائون سی آئی اور ویٹنگ میں موجودہ ابھیلاش کو کاماریڈی سی سی ایس سرکل انسپکٹر اے سرینواس کو نظام آباد کمشنریٹ ، ٹاسک فورس اور کاماریڈی میں ویٹنگ میں موجودہ ساجد اللہ کو سدی پیٹ ٹاسک فورس سی آئی مقرر کیا گیا ۔ نظام آباد کمشنریٹ میں موجودہ ملکارجن ریڈی کو سی سی ایس میں تبادلہ کیا گیا اور انہیں فوراً رجوع ہونے کی ہدایت دی ۔
