چیف جسٹس آندھراپردیش ہائی کورٹ کی ہدایت
حیدرآباد۔8۔مئی (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے اننت پور میں ہندوپور پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر اسمعیل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جوڈیشیل آفیسر پر پولیس عہدیدار کے حملہ کا سختی سے نوٹ لیتے ہوئے آندھراپردیش ہائی کورٹ نے کہا کہ جوڈیشیل آفیسر پر حملہ کی ہمت کیسے ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ سرکل انسپکٹر کا رویہ عدالت کے کام کاج میں رکاوٹ کی طرح ہے۔ ہائی کورٹ نے رجسٹرار کو ہدایت دی کہ سرکل انسپکٹر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی ۔ ایڈوکیٹ کمیشن اور عدالت کے عہدیداروں پر سرکل انسپکٹر کے حملہ پر از خود کارروائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے تحقیر عدالت کی کارروائی کی ہدایت دی ۔ چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا کی زیر قیادت بنچے نے پولیس سے اس معاملہ میں وضاحت طلب کی ہے۔ ہندو پور میں ایک شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کی شکایت کا جائزہ لینے کیلئے عدالت نے ایڈوکیٹ کمیشن کو روانہ کیا تھا۔ پولیس اسٹیشن میںایڈوکیٹ کمشنر نے گریش نامی شخص کو حراست میں رکھنے کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی ہدات دی۔ جس پر سرکل انسپکٹر نے ایڈوکیٹ کمشنر اور کورٹ کے ملازمین پر حملہ کیا تھا۔ ر