سرکنڈہ منڈل میں خاتون قتل واقعہ پولیس کیلئے معمہ

   


مذکورہ مقدمہ میں پوچھ تاچھ کے بعد ایک شخص کی خودکشی پر معاملہ کا حل مزید سنگین، تحقیقات جاری

نظام آباد :ضلع نظام آباد کے سرکنڈہ منڈل کے موضع نیاوا نندی میں ہوئے قتل کیس کی تحقیق کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ سرکنڈہ منڈل کے نیاوا نندی میں 3؍ اکتوبر کے روز ممتا نامی شادی شدہ خاتون کا زرعی کھیت میں بہیمانہ قتل کیا گیا تھا اور پولیس کو اس کیس سے متعلق کوئی سراغ حاصل نہ ہونے پر بڑے پیمانے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کمشنر آفس کے روبر و دھرنا کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں کیخلاف ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا تھا اور پولیس اس کیس میں قاتلوں کا پتہ لگانے میں ناکام ہونے کی شکایت کی تھی جس پر آئی جی شیو شنکر ریڈی نے سیٹ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے اڈیشنل ڈی سی پی اوشا وشواناتھ کی نگرانی میں سیٹ ٹیم کا قیام عمل میں لایا تھا اور اس کیس میں گنگادھر نامی شخص کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے اور زد و کوب کرنے کی شکایت پر گنگادھر نے دیہات میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی جس کے بعد کیس اور بھی شدت اختیار کرلیا تھا ۔ پولیس حالات کو قابو میں کرتے ہوئے عدالت سے نارکوٹیک ٹسٹ کیلئے بھی عدالت سے منظوری حاصل کرنے کے اطلاعات ہے ۔ جبکہ کسی پر بھی شک ہونے کی صورت میں ان سے پوچھ تاچھ کیلئے گرام پنچایت میں طلب کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ممتا کا جس وقت قتل کیا گیا تھا اس کے بعد کے حالات کا جائزہ کے علاوہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ممتاکا گلا کٹا ہوا تھا اور موبائیل کی کتنی لائنیں کام کررہی ہے اور کون کون افراد موبائیل فون پر اس وقت علاقہ سے بات چیت کی تھی اس بارے میں کلوز ٹیم ٹیکنیکی طور پر تحقیق کررہی ہے ڈاگ اسکواڈ کی تحقیق اور دیہاتیوں کی رپورٹ کے مطابق اس کیس کو حل کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات کی جارہی ہے۔ ابتداء سے یہ کیس پولیس کیلئے ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے کیونکہ اس کیس میں پولیس کو ایک بھی سراغ حاصل نہیں ہوا اور اس کیس میں گنگادھر کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کے فوری بعد گنگادھر نے خودکشی کرلی تھی جس کی وجہ سے پولیس کیلئے ایک معمہ بن گیا ہے اور کیس کو حل کرنا پولیس کیلئے دن بہ دن سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اس کے باوجود بھی پولیس تیکنکی طورپر اس کیس کو حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ۔