شجرکاری پروگرام کے تحت اقامتی اسکول میں شجرکاری کی، بلوں کی فوری منظوری کی ہدایت
نظام آباد۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج نظام آباد کے سرکنڈہ منڈل کا دورہ کرتے ہوئے پرائمری ہیلتھ سینٹر گورنمنٹ اسکولس، ایس ٹی ہاسٹل کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے ضلع کے سرکنڈاہ منڈل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے شجرکاری پروگرام کے تحت اقامتی اسکول میں شجرکاری کی اور اردو میڈیم اسکول وال گوٹ کلا ضلع پریشد ہائی سکول کا اچانک معائنہ کیا اور مثالی پروگرام کے تحت کیے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ آبی سہولتیں، باورچی خانہ ،کلاس رومس کا بھی معائنہ کیا اور ان کاموں کی مکمل کے بعد فوری بلوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور معیاری کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی ضلع کلکٹر نے طلبہ سے بات چیت کی اور حاضری کے بارے میں دریافت کیا اور ٹیچروں کی کلاسس کس طرح چل رہی ہے ڈیجیٹل کلاسس دی جا رہی ہے یا نہیں اس بارے میں بھی دریافت کیا۔ خاص طور سے سائنس، ریاضی کے کلا سس کس طرح چل رہی ہے اور ٹیچروں کی جانب سے بہتر طور پر پڑھایا جا رہا ہے یا نہیں اس بارے میں بھی دریافت کیا اور دسویں جماعت میں صد فیصد نشانات حاصل کرنے کی ہدایت دی ضلع کلکٹر نے سرکنڈہ منڈل کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کو فراہم کیے جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اونٹ پیشنٹ ،ان پیشنٹ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور مریضوں معائنوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ذیابطیس کے مریضوں کو خون کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے یا نہیں اور ہر دن کتنے مریض آ رہے ہیں اس بارے میں بھی دریافت کیا اس موقع پر کلکٹر نے شجرکاری بھی کی ۔ کلکٹر کے ہمراہ مختلف محکموں کے عہد دارو بھی موجود تھے۔