الن اودے (روس)۔/6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ باکسنگ چمپئین سریتا دیوی آج روس کی باکسر نٹالیا شادرینہ (60 کلو گرام) زمرہ میں پہلے ہی راونڈ میں ہارگئیں ۔ ہندوستان کی چوتھی سیڈ سریتا دیوی آج پہلی راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئیں ۔ 2006ء میں نئی دہلی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی سریتا نے تقریباً ایک دہے بعد عالمی میڈن مقابلہ میں حصہ لے رہی تھیں ۔ منی پور کی متوطن جو کئی مرتبہ ایشیاء چمپئین رہ چکی ہیں ابتدائی تین منٹ تک اپنے آپ کو قابو میں رکھا لیکن اپنی حریف کی پے در پے حملوں کی تاب نہیں لاسکی ۔ اس کے بعد دوسرے دو راؤنڈ میں شادرینا نے اپنی ہندوستانی حریف پرپوری طرح قابو حاصل کرلی تھی ۔ ہندوستان کی بیوٹی بورا (75 کلو گرام) اور جمنابورا (54 کلو گرام) دونوں ابھی اپنے ابتدائی مقابلے جیت کر پری کوارٹر میں داخلہ لے چکی ہیں ۔