سریش بھٹ اتراکھنڈ بی جے پی جنرل سکریٹری مقرر

   

Ferty9 Clinic

دہرادون: اتراکھنڈ بی جے پی میں جنرل سکریٹری کے عہدے پر آج سینئر لیڈر سریش بھٹ کی تقرری کا اعلان کیا گیا۔ریاستی صدر بنشی دھر بھگت نے سکریٹری جنرل سریش بھٹ کی تقرری کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر بھٹ ابھی تک ہریانہ آرگنائزیشن سکریٹری جنرل کے عہدہ پر کام کر رہے تھے ۔ ریاست کے ضلع الموڑا کے باشندے مسٹر سریش بھٹ کی تقرری کے موقع پر مسٹر بنشی دھر بھگت نے امید ظاہر کی ہے کہ اپنی آبائی ریاست میں ان کے آنے سے اتراکھنڈ میں تنظیم کو مزید تقویت ملے گی اور ریاستی بی جے پی کو ان کے تجربہ کا فائدہ ملے گا۔