آرمور : رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی نے آج آرمور کا دورہ کیا اور وینکٹیشورا گارڈن فنکشن ہال شادی تقریب میں شرکت کی۔ اس دورے کے موقع پر ٹی آر ایس وی طلباء تنظیم کے قائد محمد شاہد کے آدھار سنٹر پرکٹ پہنچکر معائنہ کیا۔ اور آدھار سنٹر پر موجود عوام کوماسک کا استعمال کرنے کی طرف توجہ دلائی تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔ قبل ازیں محمد شاہد نے آر سریش ریڈی کو گلدستہ وشال پیش کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سریش ریڈی نے محمد شاہد کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔