سریش کمار، ایفلو وائس چانسلر سبکدوش

   

حیدرآباد2 جنوری(یو این آئی) وزرات تعلیم نے انگلش اینڈ فارین لیگنویجس یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طورپر پروفیسر ای سریش کمار کو عہدہ سے سبکدوشی کی اجازت دی جس کے بعد سریش کمار آج سبکدوش ہوگئے ۔ سریش کمار نے شخصی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ سے سبکدوشی کی اجازت طلب کی تھی جو دے دی گئی۔پروفیسر سریش کمار نے وائس چانسلر پروفیسر سرابھی بھارتی کو ذمہ داری حوالے کی جس کی ہدایت وزرات تعلیم نے انہیں دی تھی۔