پارامریبو۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سرینام کی ایک فوجی عدالت نے صدر دیسی بوٹریسی کو 1980ء کی دہائی میں اس جنوبی امریکی ملک کے ڈکٹیٹر کی حیثیت سے اقتدار پر فائز رہتے ہوئے کئی سیاسی مخالفین کی موت کے گھاٹ اتارنے کے جرم میں جمعہ کو 20 سال کی سزائے قید دی ہے۔ ان کے وکیل ایرون کنتھانی نے کہا کہ 74 سالہ بوٹریسی فی الحال چین کے سرکاری دورہ پر ہیں اور آئندہ ہفتہ واپسی کے بعد فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ جج سنتھیا والئین ۔ مونٹر کی قیادت میں تین رکنی کورٹ مارشل نے جمعہ کو یہ فیصلہ دیا۔ نام نہاد ڈسمبر ہلاکتوں میں حکومت نے 13 سویلین اور دو فوجی افسران کو حراست میں لینے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یہ ایک ایسا بدنما داغ ہے جس سے صدر بوٹریسی اپنا دامن بچانا چاہتے تھے۔