اے ایس بی کلاسک :
سرینا۔ کیرولائن جوزی کی پہلی ڈبلز جیت
برسبین ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرینا ولیمس اور کیرولائنا ووزنیاچکی اگرچہ ایک طویل عرصہ سے ایک دوسرے کی اچھی دوست رہی ہیں۔ دونوں ہی نمبر ون سنگلس ٹینس اسٹارس رہی ہیں لیکن پیر کو پہلی مرتبہ ڈبلس ساجھیداروں کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے اے ایس بی کلاسک آکلینڈ کے پہلے راؤنڈ میں فاتح کی حیثیت سے ابھری ہیں۔ ولیمس اور ووزنیاچکی نے جاپانی ناؤہبینو اور میکوٹونینومیا کو ایک یادگار اور تاریخی مقابلے میں 6-2,6-4 سے شکست دی۔ یہ جوڑی مشترکہ طور پر 24 گرینڈ سلام خطاب اور 102 ڈبلیو ٹی اے سنگلز خطاب جیت چکی ہے۔ علاوہ ازیں ولیمس 23 ڈبلز خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ ان میں 13 گرینڈ سلام اور تین اولمپک ٹائٹلس وہ اپنی بہن وینس کی رفاقت میں کھلی تھیں۔ درحقیقت سرینا 2015ء تک صرف اپنی بہن وینس کے ساتھ ہی ڈبلس کھلتی رہی تھیں اور وینس کے بغیر کسی دوسری ساتھی کے ساتھ 2002ء میں ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ میں حصہ لیا تھا۔ ووزنیاچکی لگاتار چھ سال سے آکلینڈ ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔