سرینا نے اوساکا سے حساب برابر کرلیا،نڈال سیمی فائنل میں

   

ٹورنٹو10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )کینیڈا میں جاری تاریخ کے تیسرے قدیم ترین ایونٹ راجرز کپ میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس گزشتہ برس یوایس اوپن کا حساب برابر کرتے ہوئے نوجوان جاپان کی نومی اوساکا کو راست سٹوں میں شکست دی اور سیمی فائنل میں راسائی حاصل کرلی ہے۔سرینا نے اپنا معیاری کھیل پیش کرتے ہوئے اوساکا کو 6-3,6-4 سے شکست دی جبکہ ایک اور کوارٹر فائنل میں ومبلڈن چمپئین سیمونا ہالیپ نے بازوکا کے خلاف پہلے سٹ میں 6-4 کی شکست کے بعد مقابلے سے دستبرداری اختیار کی۔علاوہ ازیں پہلے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں روس کے نمبر آٹھ سیڈ ڈینیئل میڈیڈیو نے نمبر دو سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو 6-3 اور 6-1 سے حیران کن شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اس سے قبل کوارٹر فائنل مرحلے کے میچوں میں رافل نڈال نے ارجنٹینا کے گائیڈو پیلا کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ نمبر دس سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو 7-5 کے یکساں اسکور سے زیر کرلیا ۔ نمبر سات سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے فرانس کے ایڈریان منارینو کیخلاف 6-2 اور 7-5 سے کامیابی یقینی بنائی جبکہ نمبر سولہ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس نے پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاکز کو 6-4 اور 6-0 سے شکست دیکر لاسٹ ایٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔