سریندر موہن نے گورنر کے سکریٹری کا جائزہ لے لیا

   

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) کے سریندر موہن 2006 بیاچ تلنگانہ کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر نے آج راج بھون میں گورنر کے سکریٹری کے حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ وہ ہرپت سنگھ کی جگہ لیں گے جن کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ سریندر موہن نے ورنگل سے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس کیا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، راج بھون کے عہدیدار وں اور عملے کے ارکان نے سریندر موہن کا خیرمقدم کیا۔