سریندھی فٹبال دکن کلب کا آغاز

   

وشاکھاپٹنم : سریندھی فٹبال دکن کلب ( ایس ڈی ایف سی ) کو متعارف کیا گیا ہے اور اسے ہندوستانی فٹبال کی دنیا میں ایک سنگ میل اور کھیل میں انقلابی تبدیلی لانے والا اقدام قرار دیا جارہا ہے ۔ آر کے بیچ روڈ پر ایک خصوصی ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے آندھراپردیش کے وزیر اسپورٹس متم سٹی سرینواس راؤ نے شرکت کی ۔ ان کے ہمراہ نوز ویڈ کے رکن اسمبلی پرتاب اپا راؤ بھی موجود تھے ۔ اس ایونٹ سے اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اسپورٹس نے کہاکہ وہ شدت کے ساتھ اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ موجودہ فٹبال دنیا میں ذہنی اور جسمانی فٹنس کافی اہمیت رکھتی ہے اور انھیں خوشی ہے کہ وشاکھاپٹنم میں فٹبال کا اتنا بڑا ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے اور ایس ڈی ایف سی کا منظرعام پر آنا خوش آئند ہے ۔ پرتاب اپا راؤ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوششوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے سریندھی ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے ایس ڈی ایف سی کو وشاکھاپٹنم میں متعارف کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔