کانگریس میں شمولیت کے امکانات
حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس سے معطل کردہ قائدین پی سرینواس ریڈی اور جوپلی کرشنا راؤ کے سیاسی مستقبل کے بارے میں سیاسی حلقوں میں الجھن برقرار ہے۔ کھمم کے سابق رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی اور محبوب نگر کے سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ کو بی جے پی میں شامل کرنے کی کوششیں کارگر ثابت نہیں ہوئیں۔ بی جے پی قیادت کو یقین تھا کہ دونوں قائدین امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے لیکن انہیں مایوسی ہوئی۔ اب امید کی جارہی ہے کہ دونوں قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ راہول گاندھی ٹیم کے ارکان نے سرینواس ریڈی سے ملاقات کی ہے۔ پرینکا گاندھی کے مئی کے پہلے ہفتہ میں دورہ حیدرآباد کے موقع پر یہ قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ اسی دوران کھمم ضلع میں پارٹی کیڈر نے سرینواس ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کی مخالفت کی ہے۔کھمم میں کل کانگریس کی ریالی کے موقع پر کارکنوں نے سرینواس ریڈی کی شمولیت کے خلاف نعرے لگائے۔ سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری کی تقریر کے دوران کارکنوں نے کہا کہ ہمیں سرینواس ریڈی نہیں چاہیئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس قیادت ناراض کارکنوں کو کس طرح مطمئن کرے گی۔ر