سرینواس نائیک یلاریڈی آر ڈی او مقرر

   

یلاریڈی ۔ آر ڈی او کی حیثیت سے مسٹر سرینواس نائیک نے اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ مسٹر دیویندر ریڈی آر ڈی او چار ماہ قبل ا پے عہدہ کی معیاد مکمل کرکے وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد انچارج آر ڈی او کی ذمہ داری مسٹر وینکٹیش دوسرے ایڈیشنل کلکٹر نبھار رہے تھے ۔ آج آر ڈی او کے عہدہ پر تبادلہ ہوکر آئے مسٹر سرینواس نائیک نے اپنی ذمہ داری حاصل کرلی ہے ۔ مقامی عوامی نمائندوں نے ان سے ملاقات کرکے مبارکباد دینے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

راجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب
جڑچرلہ ۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی نے جو ملک کی خدمات کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع محبوب نگر جڑچرلہ کے منڈل بالا نگر میں راجہ پور ، منڈلوں میں اے بالاوردھن گوڑ سینئیر کانگریسی لیڈر کے ہمراہ راجیو گاندھی سابق وزیر اعظم کی 76 ویں یوم پیدائشی تقریب منعقد کرتے ہوئے آنجہانی وزیر اعظم کے پورٹریٹ پر پھول مالائیں چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔ اس موقع پر بالانگر منڈل اور راجہ پور ، منڈل کے تمام کانگریسی قائدین موجود تھے