سرینواس گوڑ کا کے کویتا سے اظہار تشکر

   

نظام آباد :ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے آج قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے متحد ہ ضلع محبوب پر سوشل ریسپانبلیٹی کے تحت مختلف سرکاری دواخانوں میں 100 کوویڈ بستر قائم کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ مسٹر سرینواس گوڑ نے بتایا کہ گذشتہ سال کرونا کے وباء کے موقع پر مائیگریٹ لیبر کی مسلسل خدمات انجام دی جارہی ہے اور مریضوں کو ہونے والی دشواریاں سے کے کویتا کو واقف کرانے پر متحدہ ضلع محبوب نگر کے مختلف پرائمری ہیلت سنٹر میں 100 بستر فراہم کرنے کیلئے کے کویتا نے اقدامات کیا جس کی وجہ سے کلوا کرتی جڑچرلہ ، بال نگر ، اچم پیٹ ، پولی کنڈہ ، مدور ، کولا پور، محبوب نگر ضلع میں 100 بستر فراہم کئے جارہے ہیں اور بستر Sylgenpa india Private Ltd. کے ذریعہ یہ بستر فراہم کئے جارہے ہیں ۔