سرینگرمیں جیش محمد کے 6 مددگارگرفتار

   

سری نگر : پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جیش محمد سے وابستہ 6 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کولگام کے میر ہامہ اور دمہال علاقوں میں تخریبی کاررئیاں انجام پذیر ہونے کے بارے مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کولگام پولیس اور فوج کی 9 آر آر کی ایک ٹیم نے مشترکہ آپریشن انجام دے کر چھ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان سے بر آمد کئے جانے والے اسلحہ و گولہ بارود میں ایک پستول، ایک پستول میگزین، 18 پستول گولیاں، ایک ہینڈ گرینیڈ، 4 یو بی جی ایل شیل، 30 اے کے 47 رائفل کی گولیاں، 446 ایم فور گولیاِں، 8 ایم فور میگزین، ایک اے کے 47 میگزین، 2 موٹر شیل، ایک وائر لس سیٹ اور 4 والکی ٹالکی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔