سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع ہوا ہے ۔ ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ہفتے کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مغل روڈ پر پشانہ چیک پوسٹ تک برف ہٹایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں سے برف ہٹانے کا کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز سے شوپیاں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پونچھ کی طرف سے برف ہٹانے کا عملہ اور مشینری پشانہ تک پہنچی ہے اور آگے کی طرف رواں دواں ہے ۔