سرینگر: سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھاری برف باری اور کم روشنی کے سبب چار دنوں تک معطل رہنے والا فضائی ٹریفک جمعرات کی صبح بحال ہو گیا ہے ۔سری نگر ایئرپورٹ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر فضائی ٹریفک کی بحالی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا: ‘ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھاری برف باری اور خراب موسمی حالات کے بعد ہم نے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیے ہیں۔ مسافروں کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہم اپنے معزز مسافروں کا پھر سے خیر مقدم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں تین سے چھ جنوری تک جاری رہنے والی بھاری برف باری کی وجہ سے جہاں اس خطے کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے منقطع ہو گئے تھے ۔