سرینگر سے تلگو طلبا کے سفر کے انتظامات

   

حیدرآباد 3 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) چیف سکریٹری تلنگانہ ایس کے جوشی نے آج نئی دہلی میں تلنگانہ بھون کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم 130 تلگو طلبا کو واپس لانے اقدامات کریں ۔ ان طلبا نے ورکنگ صدر ٹی آر ایس کے ٹی آر سے نمائندگی کی تھی تاکہ ان کی سرینگر سے ریاست کو محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ کے ٹی آر نے اس مسئلہ کو چیف سکریٹری سے رجوع کیا ۔ ریزیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون کی جانب سے ان طلبا کی سرینگر سے واپسی کے سفر کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔