سری نگر: ٹرانسپورٹروں نے چہارشنبہ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی نعرہ بازی بھی کر رہے تھے اور ان کا الزام تھا کہ ٹرانسپورٹروں کے لئے کشمیر میں الگ جبکہ جموں میں الگ قوانین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تو ہم تمام اپنی گاڑیاں روک دیں گے ۔احتجاج کے دوران ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں باہر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہو رہی ہے۔