سرینگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج

   

سرینگر: وادی کشمیر میں جاری چلہ کلان جیسی سردیوں کے بیچ سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب شبانہ درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سری نگرمیں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔قبل ازیں سری نگر میں 5 اور14 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اور سرد ترین راتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔