سرینگر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: تازہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر سری نگر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بند وبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز نے ناکوں پر لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا ہے ۔بتادیں کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں اتوار کی شام نامعلوم بندوق براداروں نے ایک پولیس اہلکار کو گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا جبکہ پیر کی شام سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں نے ایک سیلز مین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔