پیلیٹ گنس کا بھی استعمال ، کم از کم 19 افراد زخمی
سرینگر : وادی کشمیر میں سرینگر کے بیمینا علاقے میں ہفتہ کو محرم کے تعزیہ جلوس کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیاس کے شل اور پیلیٹ شاٹ گنس کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 19 عزاء دار شدید زخمی ہوگئے ۔ ہاسپٹل کے ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ 12 زخمیوں کو پیلیٹ سے ضرب لگی اور ان میں سے کم از کم ایک کو چہرے پر کئی زخم آئے ۔ اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے شالیمار علاقے میں بھی شیعہ عزا داروں کو منتشر کرنے کی کوشش میں آنسو گیاس کے شل برسائے ۔ گاؤکدال علاقے میں عزا دار بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور حضرت امام حسین ؓ کے شان میں نعرے بلند کئے ۔ پولیس اور دیگر سیکوریٹی فورسیس نے جگہ جگہ جلوس کو روکنے کی کوشش کی ۔۔