سرینگر میں پولیس پر ہوئے حملے کی ذمہ داری آئی ایس نے قبول کی

   

سرینگر: اسلامک سٹیٹ (آئی ایس) نامی جنگجو تنظیم نے سری نگر کے راجوری کدل میں چہارشنبہ کی شام ایک ٹریفک پولیس اہلکار پر ہوئے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ مذکورہ تنظیم کے خبر رساں اداے ’عماق‘ نے اس حملے کا ایک انتہائی مختصر ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہیکہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے دوران ’اللہ اکبر‘ کانعرہ لگا رہا ہے۔ واضح رہیکہ راجوری کدل میں ڈیوٹی پر تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار پر پستول سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے ۔