سری نگر، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں جاری ہڑتال اور مواصلاتی پابندی کے باوجود پاسپورٹ آفس سری نگر کی جانب سے 5 اگست سے 25 ستمبر تک 6400 پاسپورٹ جاری کئے گئے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر بی بی ناگر نے یو این آئی کو اعداد وشمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس سری نگر میں آن لائن فارم جمع کرنے اور پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا: ‘ہم نے وادی میں خصوصی کونٹر کھولے ہیں جہاں سے درخواست دہندگان اپنے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔