سرینگر کی مسجد میں عبدالغنی ڈار کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب

   

سرینگر ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ عبدالغنی ڈار عرف عبداللہ غزالی کی نعش سرینگر کی ایک مسجد میں مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ ان پر جمعیت اہلحدیث لیڈر شوکت شاہ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ عبدالغنی ڈار کا تعلق بڈگام ضلع کے بروا علاقہ سے ہے۔ شہر کے مقام میسوما کی جمعیت اہلحدیث کی مسجد میں ان کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ وہ 90 کے دہے میں عسکریت پسند تنظیم تحریک المجاہدین کے سربراہ تھے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میسوما علاقہ کی ایک مسجد میں ایک شخص کے قتل سے متعلق اطلاع دوپہر کے وقت انہیں موصول ہوئی۔