سری نگر۔25فروری(سیاست ڈاٹ کام) سری نگر میں واقع ایک نامی گرامی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ چوتھی جماعت کے ایک کمسن طالب علم کو محکمہ تعلیم کی مداخلت کے باوصف مبینہ طور پر ہراساں کررہی ہے جو اس کے والد کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے ۔سرینگر کے مضافاتی علاقہ ایچ ایم ٹی میں قائم دون انٹرنیشنل اسکول نے مبینہ طور پر چوتھی جماعت کے ایک طالب علم کو اسکول گاڑی کی سہولیت سے محروم رکھا ہے کیونکہ اس طالب علم کا والد، والدین کے اس گروپ کا حصہ تھا جس نے انتظامیہ کی طرف سے اس حکم نامے جس میں حکومت نے سال گزشتہ کے 5 اگست کے بعد ہڑتال سے بس فیس معاف کرنے کا حکم جاری کیا تھا، کے نفاذ کے انکار کے پیش نظر متعلقہ حکام کے پاس شکایت درج کی تھی۔طالب علم کے والد امتیاز احمد آہنگر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اسے اپنے بچے کو کہیں اور لے جانے کو کہا یا نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دی۔