سرینگر 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بازار میں آج عوام کا کثیر ہجوم دیکھا گیا جبکہ آج مسلسل 77 ویں دن بند منایا جارہا تھا جو دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف احتجاج تھا۔ آٹو رکشہ اور بین ضلعی ٹیکسیاں محدود تعداد میں بعض علاقوں میں چلتی نظر آئیں۔ ہفتہ وار بازار جسے اتواری بازار کہا جاتا ہے ، کئی درجن تاجروں کے ساتھ کھلا تھا۔