سرینگر ہسپتال میں نئے آکسیجن پلانٹ کی کامیاب آزمائش

   

سری نگر : حکام نے کورونا مریضوں کے لئے بھر پور مقدار میں آکیسجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے منگل کو یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں نئے آکیسجن جنریشن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن کی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے آکسیجن پلانٹ سے ہسپتال میں پہلے ہی موجود آکیسجن سسٹم میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) آکیسجن کا اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کو محض 96 گھنٹوں میں چالو کیا گیا ہے ۔ان باتوں کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں دی۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں نئے آکسیجن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن کی گئی۔