سریکانت اور سمیر جاپان اوپن سے باہر

   

ٹوکیو۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کے سریکانت کے ناقص مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ انہیں جاپان اوپن کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں ہم وطن ایچ ایس پرونائے کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ اس کے علاوہ سمیر ورما نے بھی مایوس کیا، جنہیں مرد زمرے کے سنگل مقابلے میں ڈنمارک کے اینڈرس آنٹون سین کے خلاف راست گیمس میں 17-21، 12-21 کی 46 منٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ پرونائے نے درجہ بندی نے خود سے بہتر مقام پر فائز سریکانت کو مسابقتی مقابلے میں 13-21، 21-11، 22-20 سے شکست دی۔ پہلے گیم گنوانے کے باوجود پرونائے نے 59 منٹوں کے سخت ترین مقابلے میں قریبی کامیابی حاصل کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک ہوئے مقابلے میں سریکانت کو واضح سبقت حاصل ہے جیسا کہ انہوں نے اپنے حریف پر 21-13 کی برتری بنائی ہوئی ہے اور اس مقابلے میں انہوں نے پہلی گیم بہ آسانی اپنے نام کرتے ہوئے مقابلے کو اپنے نام کرنے کی سمت پہلا قدم بڑھایا تھا۔