سری دربار صاحب کے ارد گرد سیکورٹی میں اضافہ

   

امرتسر: ہوشیار پور میں چھپے علیحدگی پسند تنظیم ‘وارث پنجاب دے ’ کے سربراہ اور خالصتان کے حامی امرت پال کی خود سپردگی کے امکان کے پیش نظر تلونڈی سبو اور سری دربار صاحب کے ارد گرد پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق امرت پال نے خودسپردگی کے لیے پولیس کے سامنے چار شرائط رکھی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ امرت پال سری دربار صاحب میں حاضری دینے کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کر سکتا ہے۔