سری رام ساگر سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد، 7 اکتوبر (یو این آئی) سری رام ساگر سے پراجیکٹ پانی چھوڑا گیا ۔ بالائی علاقوں میں بارش کے سبب اس پراجکٹ میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ پر عہدیداروں نے پانی چھوڑا۔پراجکٹ میں فی سکنڈ1,35,000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس پر حکام نے اس کے 34 دروازے کھول کر فی سکنڈ1,26,480 کیوزک پانی نیچے چھوڑا ۔