سری رام ساگر پراجکٹ اندرون 48 گھنٹے لبریز ہونے کے امکانات

   

نظام آباد ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کے بالائی علاقہ سے پانی کے بہائو کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ 48 گھنٹے میں سری رام ساگر پراجیکٹ مکمل طور پر لبریز ہونے کے امکانات ہے ۔ مہاراشٹرا کے گائیکوارڈ سے 20 کیوزکس پانی چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے پانی کے بہائو میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور پانی میں اضافہ کے باعث سری رام ساگر پراجیکٹ کی سطح آب میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ سر ی رام ساگر پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 1091 فٹ ہے اور 90 ٹی ایم سی پانی کی گنجائش ہے ۔ پراجیکٹ میں موجودہ سطح آب 83.77 ٹی ایم سی موجود ہے ۔ پراجیکٹ لبریز ہونے کی صورت میں گیٹ کھولنے کے امکانات ہیں ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کے بالائی حصہ مہاراشٹرا کے تمام پراجیکٹ لبریز ہونے کی وجہ سے ہر دن اوپری حصہ سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ کو دیکھتے ہوئے عہدیدار چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ آئندہ 48 گھنٹے میں پراجیکٹ لبریز ہونے کے امکانات ہیں ۔