سری رام ساگر پراجکٹ سےپانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد 5ستمبر(یواین آئی) نظام آباد کے سری رام ساگر پراجکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد16 دروازے کھول کر 64,038کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ اس پراجکٹ میں 95,600 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔کریم نگر لوور مانیرڈیم میں بھی پانی کا شدید بہاو ہے ۔حکام نے اسکے 6دروازے کھولتے ہوئے 18,000کیوزک پانی کو چھوڑا۔اس ڈیم میں 52,000 کیوزک پانی کا بہاو درج ہے جس کے بعد پانی کو چھوڑاگیا۔ کاماریڈی نظام ساگر پراجکٹ میں 29,800 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا ۔ حکام نے اس کے چار دروازے کھول کر پانی چھوڑا۔ ذخیرہ آب میں پانی کی گنجائش 17.8 ٹی ایم سی ہے ۔