حیدرآباد ، 27اکتوبر ( یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ کے 42دروازے کھولتے ہوئے 1.25لاکھ کیوزک پانی نچلے حصہ میں چھوڑا گیا۔شدید بارش کے نتیجہ میں پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے لینڈی،پورنی،منار اور اسنا پروجیکٹس لبریز ہوگئے جس کے بعد ان پروجیکٹس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو سری رام ساگر پروجیکٹ میں چھوڑا گیا۔سری رام ساگر پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 1091 فیٹ کے برخلاف اس کی موجودہ سطح آب 83.253 فیٹ درج کی گئی ہے ۔