سری رام سینا کے الٹی میٹم کے بعد کرناٹک حکومت نے کیا بڑا اعلان، اجازت نہ لینے پر لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے جائیں گے

   

بنگلورو: کرناٹک حکومت نے شری رام سینا سمیت کئی ہندو تنظیموں کے الٹی میٹم کے بعد لاؤڈ اسپیکر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ کرناٹک میں اجن بمقابلہ ہنومان چالیسہ تنازعہ کے بعد ریاستی حکومت نے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق قوانین جاری کیے ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ جن لاؤڈ سپیکر کے لیے متعلقہ ایجنسی سے اجازت نہیں لی گئی ہے، انہیں ہٹا دیا جائے۔نئی گائیڈ لائن کے مطابق کرناٹک میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈ سپیکر صرف مقررہ آواز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی خاص مواقع پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے لیے بھی اجازت درکار ہوگی۔