حیدرآباد، 14 ستمبر (یو این آئی) کرناٹک، مہاراشٹر و تلگو ریاستوں میں بارش کے نتیجہ میں تنگھدرا اورجورالہ پراجیکٹس کے دروازے کھول کر پانی کو نچلے حصہ میں چھوڑاگیا۔اس کے پیشِ نظر سری سیلم میں شدید پانی کا بہاو درج کیاگیا جس پر حکام نے سات دروازے کھول کر 2 لاکھ سے زائد کیوسیک پانی خارج کیا۔ ناگرجناساگر میں اتوار کی صبح تک شدید بہاو پر حکام نے تمام 26 دروازے کھول کر 2,23,564 کیوسیک پانی نیچے چھوڑ دیا۔