سری سیلم سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد10جولائی (یو این آئی) اے پی نندیال کے سری سیلم پراجیکٹ میں پانی کا شدیدبہاودیکھاگیا جس کے بعد دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا گیا ۔ حکام نے پراجکٹ کے تین دروازوں کو تین فیٹ تک اٹھاکر ایک لاکھ 48 ہزار 625 کیوزک پانی چھوڑاگیا۔فی الحال پراجکٹ میں پانی کا بہاو ایک لاکھ 72 ہزار 829 کیوزک درج کیاگیا۔ پراجکٹ کی سطح آب 885کے برخلاف 882فیٹ درج کی گئی۔

ناگرجنا ساگر سے پانی چھوڑاگیا
حیدرآباد10جولائی (یو این آئی) بالائی علاقوں سے بھاری پانی کے سبب تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجیکٹ میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ ناگرجنا ساگر کو مختلف راستوں سے تقریباً 1.24 لاکھ کیوسک پانی مل رہا ہے جس کے سبب آبی سطح 540 فٹ تک پہنچ چکی ہے ۔ اس کے علاوہ ناگرجنا ساگر سے بائیں نہر اور حیدرآباد کے پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے جملہ 4,700 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔حکام نے نشیبی علاقوں کے عوام سے احتیاط برتنے اور متعلقہ محکمہ جات کو صورتحال پر نظر رکھنے ہدایات دی ہیں۔