حیدرآباد، 18ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا۔اس پراجکٹ میں پانی کا مسلسل بہاودرج کیاگیا۔جورالہ اورسُنکے سیلا پراجکٹس سے اس میں ایک لاکھ 75 ہزار 890 کیوزک پانی کا بہاودرج کیاگیا جس کے بعد سری سیلم سے دو لاکھ 7 ہزار 76 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ پوتی ریڈی پاڈو سے 30 ہزار کیوزک،بائیں کنارے کے بجلی گھر سے 35 ہزار 315 کیوزک اور دائیں کنارے کے بجلی گھر سے 30 ہزار 745 کیوزک پانی چھوڑاگیا۔