سری سیلم قومی شاہراہ کو 6 لائن میں تبدیل کیا جائے رکن اسمبلی کلواکرتی کا مطالبہ

   

کلواکرتی 26 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد سری سلم قومی شاہراہ کو چھ لائن میں تبدیل کیا جائے ایم ایل اے کلواکرتی کے ایم ایل اے کیسی ریڈی نار ائن ریڈی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ہجوم کے پیش نظر اس سڑک کو چھ لائن والی ہائی وے کے طور پر تعمیر کیا جائے اسمبلی کے سوال و جواب کے سیکشن کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری سیلم حیدراباد قومی شاہراہ پر ائے روز حادثات ہو رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سری سلم قومی شاہراہ کو فوری طور پر چھ لائن والی شاہرا ہ میں تبدیل کیا جائے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو اور ٹیک کرنے کے وقت ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ تو کوگوڑا سے کلوا کرتی تک تین لائن والی شاہراہ اور درمیان میں ڈیوائڈر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات پیش اتے ہیں اور کئی لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اس معاملے پر فوری جواب دینے اور مناسب کاروائی کرنے کی اپیل کی۔