سری سیلم لفٹ بینک کنال کے تعمیری کام جنگی خطوط پر مکمل کریں

   

Ferty9 Clinic

عہدیداروں کو اتم کمار ریڈی کی ہدایت، ملازمین کو 25 فیصد اضافی تنخواہ
حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے سری سیلم لفٹ بینک کنال (SLBC) کے تعیری اور مرمتی کاموں کی پیشرفت کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا۔ سکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے خصوصی مشیر آدتیہ ناتھ داس، انجینئر انچیف امجد حسین اور دیگر انجینئرس اور ماہرین نے شرکت کی۔ اتم کمار ریڈی نے جنگی خطوط پر سرنگ کے تعمیری کام مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سرنگ کی تعمیر کی تکمیل کے سلسلہ میں کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کے لئے عصری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ حکومت نے سرنگ کی تعمیر کے سلسلہ میں فوج کے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 9.8 کیلو میٹر سرنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے الیکٹرومیگنیٹک سروے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ سے متصل دیہاتوں کو نقصانات سے بچانے کے لئے تمام تر احتیاطی قدم اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایل بی سی سرنگ دنیا میں اپنی نوعیت کی طویل سرنگ ہے اور کانگریس حکومت نے اس کی تکمیل کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرنگ کی تعمیر میں حصہ لینے والے ملازمین کو 50 فیصد اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں ایس ایل بی سی کے کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کی تکمیل سے متحدہ نلگنڈہ ضلع کو آبپاشی اور پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل ہوسکتی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ پراجکٹ کی تکمیل میں کوئی کوتاہی نہ کرے۔ 1