سری سیلم لیفٹ کنال کی جنگی خطوط پر تکمیل کی ہدایت: اتم کمار

   

عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس، کالیشورم کے تحت بیاریجس کے مرمتی کام کا فیصلہ
حیدرآباد ۔2 ۔ فروری (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سری سیلم لیفٹ بینک کنال سرنگ کے تعمیری کاموں کی جنگی خطوط پر تکمیل کی جائے ۔ اتم کمار ریڈی نے سرنگ کے تعمیری کاموں کے علاوہ میڈی گڈا ، انارم اور سندیڑلا بیاریجس کی بحالی کے کاموں کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایل بی سی ٹنل کے کاموں میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ماہرین کی نگرانی میں سرنگ کے تعمیری کاموں کا آغاز ہوا ہے۔ این جی آر آئی کے اشتراک سے ٹنل کے باقی کاموں کا سروے کیا گیا ہے جو تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرسکتا ہے۔ حکومت کو سروے رپورٹ موصول ہوچکی ہے ، اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مستقبل میں سرنگ میں کسی بھی خرابی کو روکنے کیلئے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ 24 گھنٹے تعمیری کام جاری رکھ تے ہوئے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔ سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ کے سیفٹی سوپر وائزرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کالیشورم پراجکٹ کے تحت بیایجس کی تعمیر میں نقائص کا حوالہ دیتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی نے تعمیری کاموں میں نقائص کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل واٹر کمیشن تو اتھاریٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی اور حکومت نے ماہرین کی کمیٹی کی تجاویز کے مطابق مرمتی کاموں کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا 16 فروری کو ماہرین کی کمیٹی کیس اتھ اجلاس منعقد ہوگا۔ ایس ایل بی سی ٹنل کی تکمیل سے متحدہ نلگنڈہ اور اطراف کے علاقوں کی آبی ضرورتوں کی تکمیل ہوگی۔1