حیدرآباد 29جولائی (یواین آئی) تلنگانہ حکومت نے کرشنا واٹر مینجمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کے سری سیلم میں پڑوسی ریاست کی جانب سے بجلی کی پیداوار پراسے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔اس نے کرشنا واٹر مینجمنٹ بورڈ پر زور دیا کہ وہ پوتی ریڈی پاڈو ریزروائر سے پانی کی اجرائی کو روک دے ۔حکومت نے بورڈ سے خواہش کی کہ وہ ریاست کو سری سیلم، ناگرجناساگر اور پلی چنتلہ پروجیکٹس سے زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوارکی اجازت دے کیونکہ لفٹ اریگیشن پروجیکٹس اور باولیوں کیلئے بجلی کی پیداوار کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس نے تجویز پیش کی کہ کرشنا طاس سے پانی خواہش کے مطابق وہ استعمال کرے گی۔ساتھ ہی حکومت نے بورڈ سے خواہش کی کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ اے پی، کرشنا طاس سے پانی کی منتقلی نہ کر پائے ۔حکومت اے پی نے پہلے ہی سری سیلم،ناگرجناساگر اور پلی چنتلہ سے بجلی کی پیداوار پر مرکز کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔
