سری سیلم میں شاپنگ کامپلکس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

   

حیدرآباد۔ 31اگست ( یواین آئی ) اے پی سری سیلم کے شاپنگ کامپلکس میں آگ لگ گئی۔یہ آگ پہلے ایک دکان میں لگی جس کے بعد دیگر دکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ میں 15دکانات کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تاجروں کی اطلاع پر فائربریگیڈ نے وہاں پہنچ کر جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کے باعث کامپلکس میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے ۔