سری سیلم میں ڈی آر آئی کی کارروائی ، گھوڑوں کے شنک ضبط

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس ( ڈی آر آئی ) حیدرآباد زونل یونٹ کے افسران نے آندھرا پردیش کے سری سیلم میں مردہ کالے مرجانوں اور مردہ نرم جانوں کے غیر قانونی قبضے اور تجارت میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ حکام نے تقریبا 9.812 کیلو گرام مردہ کالے مرجان ( اندرا جال ) 0.286 کیلو گرام مردہ نرم جان ( مہیندر جال ) اور چھ ٹریپنیریم گھوڑوں کے شنک ان کے قبضہ سے ضبط کرلیے ۔ حکام کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ جنگلی حیات کے سامان فراہم کرنے والا آندھرا پردیش کے ساحلی شہر اونگول سے تعلق رکھتا تھا ۔ ایک تیز فالواپ کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی حیدرآباد زونل یونٹ کے وجئے وارہ ریجنل یونٹ افسران کی ایک ٹیم نے سپلائی کرنے والے کو بھی پکڑا اور 6.64 کیلو گرام وزنی مردہ کالے مرجان کو ضبط کرلیا ۔ کالے اور نرم مرجان کو وائلڈ لائف ( تحفظ ) ایکٹ 1972 کے شیڈول I میں درج کیا گیا ہے اور اس طرح انہیں اعلیٰ ترین تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ ٹریپنیریم گھوڑے کاشنک وائلڈ لائف ( تحفظ ) ایکٹ 1972 کے شیڈول II میں درج کیا گیا ہے ۔۔ ش