حیدرآباد:سنٹرل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ(سی آئی ڈی)جو سری سیلم واقعہ کی جانچ کررہی ہے، نے ایف آئی آر میں بعض تبدیلیاں کرتے ہوئے بعض دفعات کا اضافہ کیا ہے۔جانچ ایجنسی نے اس معاملہ سے متعلق بعض اہم عوامل کی نشاندہی کی ہے۔سی آئی ڈی نے اس بات پر توجہ دینی شروع کردی ہے کہ بجلی کی پیداوار کے وقت فائر سیفٹی کے ضوابط پر کیوں عمل نہیں کیاگیا؟سی آئی ڈی کا ماننا ہے کہ جب ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو خصوصی امدادی ٹیم کی عدم موجودگی سے ایسے واقعہ کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سری سیلم پراجکٹ میں آگ لگنے کے واقعہ میں 9افراد کی موت ہوئی تھی جس کے بعد اس واقعہ کی جانچ کے احکام وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے دیئے تھے اور تحقیقات کی ذمہ داری سی آئی ڈی کے حوالے کی تھی۔