سری سیلم پراجکٹ سےپانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد13جولائی (یواین آئی) سری سیلم پراجکٹ میں پانی کے بہاومیں اضافہ درج کیاگیا ۔بالائی علاقہ میں جورالا پراجکٹ کے 14 دروازوں کے ذریعہ پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے کرشنا میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ گیا ہے جس کے نتیجہ میں سری سیلم پراجکٹ میں بڑی مقدار میں پانی داخل ہو رہا ہے ۔ حکام نے ایک دروازے کو 10 فٹ اٹھاکر ناگرجنا ساگر کو 1.22 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا۔فی الحال سری سیلم پراجکٹ میں 1.49 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جب کہ 1.22 لاکھ کیوسک پانی چھوڑاگیا۔ پراجکٹ کے دائیں و بائیں طرف بجلی گھروں کے ذریعہ بلا تعطل بجلی کی پیداوار جاری ہے ۔پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے ، جبکہ موجودہ سطح 883.30 فٹ ہوچکی ہے ۔