سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد 31اگست(یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں پانی کا شدید بہاو جاری ہے ۔ بالائی علاقوں سے 1,97,372 کیوسک پانی کا بہاو اس پراجکٹ میں درج کیاگیا۔اس کے ساتھ ہی عہدیدار وں نے پراجکٹ کے 2 دروازے 10 فٹ تک کھول کرپانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔ دائیں اور بائیں نہروں سے بجلی کی پیداوار کے ذریعہ1,42,177 کیوسک پانی کو چھوڑاگیا۔ سری سیلم میں پانی کی مکمل سطح885 فٹ کے برخلاف 884.80 فٹ درج کی گئی ہے ۔ ٹی ایم سی میں اس کی گنجائش 215.8070 ہے ۔ اس پراجکٹ میں 214.3637 ٹی ایم سی پانی موجود ہے ۔ریاست کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے۔